شجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}dr. khalidشجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،اسلامی اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ہندوستانی مظالم کا نوٹس لے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک ہوا ہے ،ہندوستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں دنیا کے سارے استعمار کو مات دے دی ہے،ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا پہلہ ملک ہے پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ بائیکاٹ کرے تاکہ ہندوستان اپنے انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں سے باز رہے،ان خیالات اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیرمیں ایسا نظام قائم ہوجائے جس میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر انصاف ہو میرٹ کی بالادستی ہونوجوان کو روز گار کے مواقعے فراہم ہوں،اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے اندر موجود ہے اﷲ نے جونظام اپنے بندوں کو دیا ہے وہ نافذ ہوگا تو مسائل حل ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر