{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے کی تیاری کررہاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے کی تیاری کررہاہے گورنر راج اسی سلسلے کی کڑی ہے ،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے ساتھ عالمی سطح بھارت کے چہرے کو نے نقا ب کرنے کے لیے سفارتی مہم چلائے،مقبوضہ کشمیرکی تمام بھارت نواز جماعتیں کشمیری فروشی کو ترک کرکے حریت قائدین کاساتھ ہیں تاکہ ان کے چہرے صاف ہوسکیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی باغ میں مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا فورم پربے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،بیرون ملک کشمیریوں اور پاکستانیوں کو متحرک کیا جائے ،پارلمیانی وفود بھیجے جائیں،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،ہندوستان کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے،گورنر راج اس لیے لایا گیاکہ تاکہ ظلم کی رات مسلط کی جاسکے،کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہوچکی ہے ہندوستان نے استعمار کے سارے ہتھکنڈے استعمال کیے مگر شکست ہوئی ہے اب وہ تازہ دم ہوکر مظالم ڈھانے کی منصوبہ بندی کررہاہے مگر اب بھارت کو ایسا نہیں کرنے دیاجانا چاہیے۔