{AF}
قبلہ اول سوا ارب مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قبلہ اول سوا ارب مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،علماء کرام اور اہل دانش یوم القدس کے موقع پر القدس کے حوالے سے اپنے خطبات میں بات کریں،امریکہ نے 14مئی کو اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کر کے اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سوا ارب مسلمانوں کے ایمان کو للکارا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ القدس مسلمانوں کے دلوں میں بستا ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا شرق اورغرب کے ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ او آئی سی کا قیام کا سبب القدس میں آتش زدگی کے باعث بنا تھا اس لیے او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ القدس کی حفاظت اور اس کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات کرے ،انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے چارٹر میں درج ہے کہ ہر اسلامی ملک 5ہزار فوج فراہم کرے گا جو القدس کی حفاظت کرے گی اسی طرح القدس فنڈز بھی او آئی سی کے پلیٹ فارم سے قائم ہے اس کو بھی برؤے کا ر لانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہے ہیں اور امریکہ ان کی سرپرستی کررہا ہے جو ظلم اور نا انصافی ہے ،انہوں نے کہا کہ 57اسلامی ممالک امریکہ کے ساتھ سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں جب تک امریکہ القدس سے اپنا سفارت خانہ ختم نہیں کرلیتا انہوں نے ملت اسلامیہ جموں وکشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منائیں ۔