آئینی اصلاحات سے قومی تشخص اور وقار میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی تقویت ملے گی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi آئینی اصلاحات سے قومی تشخص اور وقار میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی تقویت ملے گی، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات سے قومی تشخص اور وقار میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی تقویت ملے گی،1990میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزادکشمیر میں آنے والے مہاجرین کے لیے بھی ایک سیٹ مختص کی جائے تا کہ وہ اپنے مسائل کی اسمبلی میں نمائندگی کر سکیں ،آئینی اصلاحات میں ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط بنانے کی ضرورت تھی ،معاہدہ کراچی ختم نہیں ہوناچاہیے چونکہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے عارضی طور پر اس کا انتظام حکومت پاکستان کے سپرد کیا گیا تھا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی میں خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے کو با اختیار اور با وسائل بنانے کے حوالے سے آئینی ترامیم کا پراسس تسلسل سے جاری تھا جماعت اسلامی نے اس حوالے سے کئی کانفرنسز کا انعقاد کیا جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین نے شرکت کی،راقم نے بھی اس حوالے سے ہر سطح پر کام کیا اور 1998میں پرائیویٹ بل بھی تیا ر کیا جو اسمبلی ریکارڈ میں موجود ہے ،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے راجہ فارو ق حیدر کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں ہم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی بھی تحسین کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ اہم فریضہ سرا نجام دینے میں اپنا کردار ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت جتنی با اختیار اور با وسائل ہو گی اتنا ہی آزادکشمیر کے عوام کو ریلیف ملے گا اور تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر