او آئی سی نے ورلڈ آرفن کئیر ڈے منانے کا اعلان کر کے اچھا اقدام کیاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاو آئی سی نے ورلڈ آرفن کئیر ڈے منانے کا اعلان کر کے اچھا اقدام کیاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا میں جو ایام منائے جاتے ہیں اس میں امت مسلمہ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ،او آئی سی نے ورلڈ آرفن کئیر ڈے منانے کا اعلان کر کے اچھا اقدام کیاہے تمام اسلامی ممالک اس دن کو منانے کے ساتھ ساتھ ان کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کا اہتمام کریں ،پرامن علاقوں میں ان کی مدد آسان ہے لیکن مقبوضہ کشمیر ،فلسطین سمیت ان علاقوں میں جہاں دشمنوں نے ایک ہدف بنا کر بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے ان کی امداد وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن کا پاکستان اور آزادکشمیر میں ورلڈ آرفن ڈے منانے اور اس میں پوری سوسائٹی کوشریک کرنے کا پروگرام قابل تحسین ہے اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن 5فیصد سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کررہی ہے جو قابل تحسین ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باغ کے زیر اہتمام ورلڈ آرفن کیئر دے کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ سردار عبدالوحید خان،اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود،چیئرمین انجمن تاجران راجہ اعجاز،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج محمد شاد،فاروق راجہ،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باغ کے صدر مولانا عبدالمنان گوہر،نصیر گردیزی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 42لاکھ یتیم بچے ہیں اسی طرح آزادکشمیر میں ہزاروں یتیم بچے ہیں زلزلہ میں ان یتیم بچوں میں بے پنا اضافہ ہوا ہے یہ یتیم بچے ہماری مدد کے مستحق ہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے بھرپور محنت کر کے یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کیا ہے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے ایام منانے کا اہتمام بھی کیا ہے تاکہ لوگوں کو آگاہی حاصل ہو یتیم بچوں کی کفالت کرنا اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے نزدیک بہت بڑا اجر ہے ،اﷲ اور اس کے رسول ؐ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کریں انہوں نے کہاکہ دنیا میں مدر ڈے،فادر ڈے،سمیت دیگر ایام محض وسائل ضائع کرنے کے لیے منائے جاتے ہیں لیکن الخدمت فاؤنڈیشن نے حقیقی طور پر یہ دن منانے اعلان ہی نہیں بلکہ عملی کام بھی کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے کاموں میں وسائل صرف ہونے چاہیں تا کہ معاشرہ مثبت طور پر آگے بڑھ سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر