الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے آرفن کئیر ڈے کو منانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidالخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے آرفن کئیر ڈے کو منانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے عالمی یوم یتامیٰ منانے کا آغاز کر کے اچھا اقدام کیا گیا ہے اس سے شعور اجاگر ہو گا معاشرے میں غریب نادار یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام ہو گا،الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے آرفن کئیر ڈے کو منانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،رمضان المبارک کا مقدس ماہ تیز ی کے ساتھ اختتام کی طرف گامزن ہے اس ماہ مقدس کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،یہ قرآن کا مہینہ ہے ،تقویٰ،جہاد ،ایثار اور خدمت خلق کے ذریعے اﷲ کی رضا حاصل کی جائے اﷲ کی زمین پر اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو نافذ کیا جائے جماعت اسلامی یہی دعوت لے کرنکلی ہے اﷲ نے اپنی مخلوق کے لیے جو نظام دیا ہے اس کو نافذ کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے آج ہم جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں ان کی بڑی وجہ قرآن و حدیث سے دوری ہے ،نبی پاک ؐ نے مدینے میں جو ماڈل ریاست قائم کی اس طرز کی ریاست کا دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ مدینے کی طرز پر اسلامی فلاحی ماڈل ریاست قائم کی جائے یہ ریاست قائم کرنے کے لیے ہم سب کو جان مال اور وقت کی قربانی دینا ہو گی ،انفاق فی سبیل اﷲ کرنا ہو گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار فضائل ریاض کی طرف سے دئیے گے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور،امیر جماعت اسلامی کارپوریشن سردار قیوم افسر،لیاقت خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت کو با اختیار اور با وقار بنانے کے لیے جو آئینی اصلاحات کا عمل شروع ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں ،اس حوالے سے پوری قوم اور تمام جماعتیں یکجان اور یک زبان ہیں جو عناصر اس کی مخالفت کررہے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ قومی تشخص اور قومی وقار کے حوالے سے قومی دھارے میں شامل ہوں آزاد خطہ ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے حاصل کیا ہے کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دیاجماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانے کے لیے برؤے کار ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنی ذات سے اصلاح کا آغاز کریں اپنے گھر ،اپنے خاندان اور محلے ،شہر تک اپنے دائرے کو پھیلائیں ،عوامی مسائل کے ترجمان بنیں لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں خوشی اور غمی میں شریک ہوں اسلام نے ہمیں ایک دوسرے کا بھائی بنایا ہے ایک بھائی دوسرے بھائی کو تکلیف میں دیکھ کر اس کی مدد کرے اس کو مشکل سے نکالنے میں کردار ادا کرے ،اسلامی معاشرہ قائم ہو گا تو برائیاں ختم ہو جائیں گی جماعت اسلامی،اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے جہاں ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر عدل ملے ،تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان نہیں بلکہ امن کے گہوارے ہوں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر