جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کا خیر مقد م کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کا خیر مقد م کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

چیڑالہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے  ہر اقدام کا خیر مقد م کرے گی،جو افراد قومی تشخص کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ویژن 2030کو لے کر نکلے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں ،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبان ہے کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے رمضان قرآن ،تقویٰ ،جہاد اور انفاق فی سبیل اﷲ کا مہینہ ہے قوم قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن کے نظام میں موجود ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور دریں اثناء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شروع دن سے آزاد خطے کے با اختیار اور با وقار نظام حکومت کے لیے مصروف عمل ہے ،کشمیر کونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کو منتقل ہونے چاہیے یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے اور اس کے لیے تمام جماعتیں متحد اور متفق ہیں کچھ عناصر اگر اس کے مغائر کچھ کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے ،دریں اثناء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ غربی باغ کے مسائل حل ہونے چاہیے تھے آزادکشمیر کی تاریخ میں سب سے زیادہ جہاں کے صدر اور وزیر اعظم رہے ہیں لیکن یہ علاقہ پسماندہ ہے خاص کر کاہنڈی کا علاقہ سہولیات سے محروم ہے بشارت شہید روڈ جس کا وزیر اعظم کئی دفعہ اعلان کر چکے ہیں اس کو بجٹ میں رکھا جائے چڑالہ میں گرلز کالج اور رورل ہیلتھ سینٹر کا قیام بھی ضروری ہے تا کہ یہاں کے لوگ اس سہولیات سے استفاد ہ کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جن مقاصد کے لیے ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں پیش کیں تھیں وہ مقاصد ابھی تک حاصل نہیں ہوسکے اسلامی نظام کا قیام ہماری منزل تھا لیکن یہ خواب ابھی تشنہ ہے جماعت اسلامی اسی خواب کی تعبیر کے لیے میدان عمل میں ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فر دا ور ایک ایک گھر تک اﷲ کے دین کی دعوت پہنچائیں خود بھی اس پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں خود بھی برائیوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے بچانے کی کوشش کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر