آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کیے جائیں تاکہ یہ دونوں آزاد خطے باوقار اور با اختیار بن سکیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidآزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کیے جائیں تاکہ یہ دونوں آزاد خطے باوقار اور با اختیار بن سکیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کیے جائیں تاکہ یہ دونوں آزاد خطے باوقار اور با اختیار بن سکیں ،جماعت اسلامی راجہ فاروق حیدر خان کی کوششوں اور کاوشوں کی تحسین کرتی ہے ان کے موقف کی تائید اور حمایت کرتی ہے ،جماعت اسلامی کا او ل روز سے یہ موقف رہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں با اختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے ،گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ان کو فیصلے کرنے میں آزادی دی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کونسل کے مالی اور انتطامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کو منتقل ہونا خوش آئندہے اس سے تحریک آزادی کشمیر پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور عالمی سطح پر بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گی ،انہوں نے کہاکہ یہ پوری قوم کی آواز تھی کہ آزاد کشمیر حکومت کو با اختیار اور باوسائل بنایا جائے تا کہ اس خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنایا جائے یہاں کے مسائل حل ہوں اور یہاں کی حکومت با اختیار ہو یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھی باعث رغبت ہو گی اور اس سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ اقوام کی تاریخ میں اس طرح کے مراحل آتے ہیں یہ قومی کردار کی عکاسی ہوتی ہے اس مرحلے پر کس نے کیا کردار ادا کیا زندہ قومیں ان مواقعوں سے متحد اور متفق ہو کر استفاد ہ کرتی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے سہولیات کا اہتمام کرتی ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر