{AF}
جماعت اسلامی کشمیرکی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیرکی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،کشمیرکی آزادی ہمارا دستوری ہدف ہے ،کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کور وکنے کے لیے عالمی برادری کردارادا کرے ،ڈاکٹر نذیر گیلانی ،ڈاکٹر غلام نبی فائی سمیت دیگر قائدین کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے ہم ان کی تحسین کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر نذیر گیلانی کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،راجہ فاضل حسین تبسم،عبداﷲ گیلانی نے گفتگو کی ،نائب امراء راجہ جہانگیر خان،نورالباری سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلا م نہیں رکھ سکتا کشمیر کی آزادی کے لیے سیاسی ،سفارتی اور عسکری محاذ پر بیک وقت جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس مسئلے کو مزید اجاگر کرنے کی ضرور ت ہے کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب اس تحریک کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے محاذ پر اس مسئلے کے حوالے سے اول روز سے کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی ۔