امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں ،اسرائیل نے تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی ،مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریں،طیب اردگان کے ہاتھ مضبوط کریں اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے دی گئی کال کے موقع پر خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاد کا اعلان ریاستوں کا حق ہے یہ موقع ہے کہ ریاستیں جہاد کا اعلان کریں 60لاکھ سے زائد اسلامی ممالک کی افواج ہر طرح کے ساز وسامان سے لیس ہیں اپنے اندر ایمان کی طاقت پیدا کریں،انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کی بد قسمتی ہے کہ کچھ ممالک کے حکمران بزدل اور کچھ دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں امت مسلمہ کے مسائل ایک مجاہدانہ قیادت ہی حل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ اور جہاد کا درس دیتا ہے اسلامی تاریخ کی جتنی بھی فتوخات ہوئیں وہ اسی ماہ مقدس میں ہوئیں کشمیر یوں اور فلسطینیوں نے اس پیغام کو سمجھا ہے اس ماہ مقدس کے فرائض اور آداب کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں ،ایثار وقربانی کا جذبہ پیدا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر