کشمیر اور فلسطین میں انسانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid کشمیر اور فلسطین میں انسانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ملت اسلامیہ باہم اتحاد اور اتفاق پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں،یہ ماہ مقدس نزول قرآن کا مہینہ ہے اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کریں ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اس ماہ میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کا مطالعہ کیا جائے خدمت خلق اور انفاق فی سبیل اﷲ کو اپنا وطیرہ بنایا جائے ،ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں تا کہ دکھی انسانیت کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے مصروف جہد ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں ملت اسلامیہ جموں وکشمیر زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹے ،غریبوں کی مدد کرے ،برائیوں سے اجتناب کریں یہ ماہ مقدس تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے ہم تقویٰ اختیار کریں اﷲ کی رضا کے حصول کی جدوجہد کریں ،برائیوں سے بچیں ،دعوت الی اﷲ کا فریضہ سر انجام دیں ،اﷲ کی رضا اور نبی پاک ؐ کا قرب حاصل کرنے کے لیے پورے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھیں،نفی عبادات کا اہتمام کریں ،ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر