{AF}
اسلامی ممالک نیٹو طرز کا فوجی اتحاد تشکیل دے کر کشمیر فلسطین سمیت دیگر امت کے مسائل حل کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون سازا سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک نیٹو طرز کا فوجی اتحاد تشکیل دے کر کشمیر فلسطین سمیت دیگر امت کے مسائل حل کریں،نیٹو طرز کا یہ فوجی اتحاد دنیا میں مظلوم انسانیت کی مدد کرے اسلام امن اور عدل انصاف کا دین ہے ،کشمیرفلسطین اور دیگر مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے اسلامی ریاستیں جہاد کا اعلان کریں،چونکہ یہ اختیار ریاستوں کو حاصل ہے اگر ریاستوں کے بزدل حکمران یہ نہیں کرسکتے تو سرحدیں کھول دیں تاکہ مسلمان خود ایک دوسرے کی مدد کرسکیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیرا ہتمام فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ او آئی سی کا قیام ہی القدس کی آزادی اور اس کے تحفظ کے لیے عمل میں لایا گیاتھا،اسلامی ممالک اپنی فوج بھیج کر القدس کی حفاظت کریں امریکہ نے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنی ریاستی پالیسی کے خلاف اقدام کیاہے اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے،انھوں نے کہاکہ اسرائیل کا وجود فلسطین کے ریاست پر قابل قبول نہیں ہے،دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی فلسطین میں جمع ہوکر فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،امریکہ ان کی سرپرستی کررہاہے،تمام اسلامی ممالک امریکہ سے اپنے سفارت کار واپس بلائیں جب تک امریکہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کی سرپرستی سے بازنہیں آجاتا،اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج امت کو یہ دن دیکھنے پڑھ رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ ترکی کے صدر طیب اردگان کی جرات کو سلام جنھوں نے درست اقدامات اور موقف اختیارکیا ہے دیگر اسلامی ممالک کے رہنمابھی اسی پالیسی پرچلیں تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں،انھوں نے کہاکہ کشمیراور فلسطین میں امت کے دیرینہ مسائل ہیں ان کے حل سے ہی امت عروج کی طرف گامزن ہوگی،بھارت اور اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں یہ زندہ ضمیروں رکھنے والوں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔