{AF}
ہندوستان نے بلیک کیٹ کمانڈوز کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کی منظوری دے کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم میں اضافے کا فیصلہ کیا عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کر کے ہی کیا جا سکتا ہے ،ڈاکٹر خالد ،ہندوستان نے بلیک کیٹ کمانڈوز کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کی منظوری دے کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم میں اضافے کا فیصلہ کیا عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،عبدالرشید ترابی باغ( پ ر) ادارہ علوم اسلامی جامع مسجد العمر میں حفاظ کرام کی دستار بندی اور عظمت قرآن اور استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ادارہ علوم اسلامی سے 7حفاظ نے اﷲ کا کلام حفظ کیا ،کانفرنس کی صدارت عبدالرشید ترابی جبکہ مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود تھے ،کانفرنس سے قائمقام امیر جماعت اسلامی ضلع باغ حاجی افراہیم،مولانا عبدالمنان گوہر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشیدترابی نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کر کے ہی کیا جا سکتا ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بلیک کمانڈوز بھیج کر ظلم کے نئے ریکارڈ بنانا چاہتا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن زندہ معجزہ ہے جو اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری اﷲ نے اٹھا رکھی ہے یہ قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے نسخہ کیمیا ہے ،امت مسلمہ جب تک اپنا تعلق قرآن کے اپنا تعلق مضبوط رکھے ہوئے تھی وہ عوج ثریاپرتھی اور جب اس تعلق کمزور ہوا تو وہ پستی کی گہرائیوں میں جا گری ،رمضان قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کا ہر فرد ترجمعہ کے ساتھ ایک قرآن لازمی پڑھے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے کلام میں ہمارے لیے کیا ہدایت فرمائی ہے ،ماہ رمضان کی عظمت قرآن کی وجہ سے بڑھ گئی ہے اس مبارک مہینے میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں اپنے نفس کو پاک کریں ،زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں ،برے اور حرام کاموں سے باز رہیں ،تا کہ اﷲ ہمارے گناہ معاف کرے یہ بخشش کا مہینہ ہے ایثار اور قربانی کا مہینہ ہے صلح رحمی کرنے کا مہینہ ہے اس میں نیکیوں کا اجر کئی گناہ بڑھ جاتاہے یہ پورے آنے والے 12ماہ کی تیاری کا مہینہ ہے کہ جس طرح ہم نے اس ماہ مقدس میں برائیوں سے رکے رہیں قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا ہے اسی طرح دیگر 12ماہ بھی قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط اور برائیوں سے دور رہیں ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دینی ادارے اسلام کے قلعے ہیں قرآن کا سب سے بڑا حق ہم پر یہ ہے کہ ہم اس کے نظام کو نافذ کریں ،انہوں نے کہاکہ یہ خطہ ہمارے اسلاف نے اﷲ کے قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے ہی حاصل کیا تھا اس خطے کے چپے چپے پر شہداء کا خون صرف اس لیے گرا تھا کہ اس خطے کے عوام اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں اور طریقوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے بد قسمتی سے وہ نظام ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہماری کوشش ہے کہ اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کریں انہوں نے کہاکہ قرآن کی درس گائیں مغرب کا سب سے بڑا ہدف ہیں ان حالات میں اہل خیر قرآن کی درس گاہوں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہماری دہری ذمہ داریاں ہیں ایک آزاد خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنانا اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ،مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے ۔