برما کی حکومت ،فوج اور پولیس ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidبرما کی حکومت ،فوج اور پولیس ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ برما کی حکومت ،فوج اور پولیس ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے ،عالمی برادری اقوام متحدہ اور او آئی سی اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور ریلیف ایجنسیاں روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بلند کریں ،سوا ارب مسلمانوں کی موجودگی میں روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی لمحہ فکریہ ہے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر نسل کشی رکوانے کا لائحہ عمل طے کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے روہنگیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،روہنگیا کے وفد نے وہاں کی صورت حا ل اور مہاجرین کی حال زار سے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ برما سے پوری دنیا اپنے تعلقات منقطع کرے اور با الخصوص اسلامی ممالک برما سے اپنے سیاسی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں اور ان تعلقات کی بحالی روہنگیا کے مسلمانوں کے سیاسی حق کو تسلیم کرنے سے مشروط کریں ،انہوں نے کہاکہ یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ برما کی حکومت ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے اور عالمی برادری خاموش تماشا دیکھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح کے مظالم سے ہی دنیا کا امن تباہ ہو چکا ہے دنیا میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ جہاں بھی اور جو بھی ظلم کررہا ہے اس کو روکا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر