حکومت آزادکشمیر بن بہک میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت آزادکشمیر بن بہک میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر بن بہک میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے ،نقصان کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کی جائے تا کہ وہ دوبار ہ سے اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق امداد کی کوشش کریں گے لیکن حقیقی ازالہ حکومت ہی کرسکتی ہے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں وہ ان لوگوں کی مدد کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے متاثرہ علاقہ کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پونچھ کے صدر سردار طاہر اسحق بھی ہمراہ تھے ،متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمیں بہت افسوس ہوا دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرین کے شانہ بشانہ ہے حکومت اس طرح کے حادثات میں ہونے والے نقصان کا فوری تخمینہ لگا کر امدا د کا اہتمام کرے تا کہ غریب دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ،ڈاکٹر خالد محمود نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی امدادکرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر