{AF}
گلگت بلتستان کے سارے اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد آئینی اور سیاسی حقوق کا پیکج دیا جائے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ{/AF}
استور( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سارے اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد آئینی اور سیاسی حقوق کا پیکج دیا جائے تو یہ سب کے مفاد میں ہو گا ،گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرنے کے بجائے اس کے اختیارات جی بی اسمبلی کو منتقل کیے جائیں ،کونسل کے اختیارات وزیر اعظم پاکستان کو منتقل کرنے سے اور مسائل پیدا ہوں گے ،گلگت بلتستان میں آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے تا کہ یہاں سے محرومی کا خاتمہ ہو ،کشمیر کی آزادی تک عبوری نظام ہی اچھا ہے لیکن اس کو با اختیار اور با وقار بنایا جائے ،گلگت بلتستان میں اریگیشن چینل سے عوام استفاد ہ کریں گے یہ اچھا اقدام ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اریگیشن چینل کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس خطے کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے جب تک یہ حقوق یہاں کے عوام کو مل نہیں جاتے اس وقت تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں اپنی دعوت اور کام کوآگے بڑھا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ رائے عامہ بیدار اور منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائی جائے ،رائے عامہ کو بیدار اور منظم کرنے کے لیے میڈیا کا کردار بڑا اہم ہے انہوں نے کہاکہ ریاست کو خودکفیل بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی ،ڈیمز کی رائلٹی حاصل کرنا ہو گی اور اپنے وسائل کو برؤے کار لا کر آمدنی میں اضافہ کرنا ہو گا ۔