جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فر د تک پہنچائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فر د تک پہنچائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فر د تک پہنچائیں ،اس خطے کا مستقبل جماعت اسلامی ہے ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،روزانہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کریں ،سیرت صحابہ اور سیرت صلحا ء کا مطالعہ کریں ،آزاد خطہ ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے نا اہل اور بددیانت قیادت کی وجہ سے یہاں کے عوام مسائل کا شکار ہیں چہرے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے ،کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری ،سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا فرض ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان یہ نہیں پڑھے گا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہو گا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اﷲ کے نظام کے قیام اور غلبے کے لیے حاصل کیا تھا اور اسی لیے قربانیاں پیش کی گئیں تھیں لیکن وہ مقاصد 70سال گزرنے کے باوجود بھی حاصل نہ ہوئے جماعت اسلامی ان شہداء کے مقدس مشن کی امین بن کر نکلی ہے ہم ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچا کر خطے میں تبدیلی لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے دامن میں عوام کی خدمت کا شاندار ریکارڈ ہے ہماری قیادت امانتدار اور دیانتدار ہے ہماری قیادت میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ لاکھوں بے روزگار نوجوان ڈگریاں لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ہمارے پاس وسائل موجود ہیں ہم ان کو برؤے کا رلا کر اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر