امت کی پسپائی کا سب سے بڑا سبب قرآن سے دوری ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid امت کی پسپائی کا سب سے بڑا سبب قرآن سے دوری ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت کی پسپائی کا سب سے بڑا سبب قرآن سے دوری ہے ،آزاد خطے کے عوام اسلاف کے مشن سے ہٹے تو مسائل کا شکار ہوئے ،اسلاف کا مشن یہ تھا کہ اﷲ کی زمین پر اﷲ کا قانون چلے ہر فرد کو انصاف ملے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے ،مظلوم کی داد رسی ہو ،جماعت اسلامی اسی مشن کی امین اور داعی ہے ،ادارہ علوم اسلامیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ،اہل خیر قرآن کی تعلیم دینے والے اداروں کی معاونت کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ علوم اسلامیہ میں دستار فضلیت اور پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ادارے کے مہتمم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ قرآن قیامت تک آنے والی انسانیت کی فلاح اور کامیابی کا واضح راستہ متعین کرتا ہے ،نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا یہ امت کی ذمہ داری ہے ،اﷲ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن نبی پاک ؐ کے ذریعے امت کی ہدایت کے لیے بھیجی ہے نبی پاک ؐ نے اپنے دور میں اس کے احکامات پر عمل اور اس تحت مدینے کی ماڈل ریاست قائم کی ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ایک ایسی ریاست جو اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،70سال گزرنے کے باوجود جن مقاصد کے لیے ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں پیش کیں تھیں وہ مقاصد ابھی تک تشنہ ہیں انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچانے کا اہتما مکررہے ہیں اور قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں یہ سب سے اعلیٰ اور ارفع کام ہے اس کی نسبت انبیاؑ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دعوت کے کلچر کو عام کریں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اﷲ کے اس پیغام کو مخلوق تک پہنچائیں خود بھی اس پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں ،جماعت اسلامی جس نصب العین کو لے کرنکلی ہے وہ نصب العین فریضہ اقامت دین کے قیام کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے ،ہم اﷲ کی رضا چاہتے ہیں حوض کوثر پر نبی ؐ کے جام کے خواہش مند ہیں اسی کے لیے آبلہ پائی اور صحرانوردی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی اولاد ،علاقے اور قوم اور ذاتی مفاد کے لیے مصیبتیں اور مشکلات برداشت کرتا ہے لیکن جماعت اسلامی اﷲ کی رضا کے لیے مشکلات اور مصائب برداشت کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر