{AF}
جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خا ن{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں خوشخالی ہمارا ہدف ہے آصفہ ملت اسلامیہ کی بیٹی ہے جن ظالموں نے اس پر ظلم کیا وہ انجام سے دوچار ہوں گے ،یہ خطہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کرآزاد کیا جماعت اسلامی کار انبیاؑ سر انجام دے رہی ہے اس کے کارکن خوش قسمت ہیں کہ وہ اعلیٰ اور ارفع نصب العین سے وابستہ ہیں ،جماعت اسلامی کارپوریشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے سینکڑوں ممبر بنائے ہم جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی راولاکوٹ دریک زون کے زیر اہتمام ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،امیر جماعت اسلامی کارپوریشن سردار قیوم افسر،امیر زون سردار اشرف،انجینئر صادق،حافظ خورشید،فیضان اعجاز،عاصم اشفاق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030ء لے کرنکلی ہے آزاد خطے کے ہر مردوزن ماں بیٹی تک یہ دعوت پہنچائیں گے رائے عامہ کلمے کی بنیاد پر منظم کریں گے ،جماعت میں شامل ہونے والوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کا اہتمام کریں گے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن یہ دعوت لے کر ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک پہنچائیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف بارہ مولہ تک پہنچ گئے تھے ایک ماہ تک جوہڑوں کا پانی پی کر گزارہ کیا یہ زندہ دل لوگ ہیں جماعت اسلامی ان ہی کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری بچیوں نے پتھر اٹھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور کررہی ہیں جس قوم کی بچیاں پتھر اٹھا کر قابض فوج سے لڑیں اس قوم کو کوئی طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم نے آزاد خطے کی تقدیر کو بدلنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے ،آزاد خطے کے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے بے روزگاری کاٹ رہے ہیں جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اس ملک میں ایسا نظام عدل قائم ہو جائے جس کے نتیجے میں لوگوں کو انصاف بھی ملے اور روزگار بھی فراہم ہو ہماری قوم ذہین قوم ہے اور اس خطے میں وسائل بھی موجود ہیں مگر بدقسمتی سے ان وسائل کو درست انداز سے برؤے کار نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے آج ہم مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ اور قیام میں ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ۔