علماء ،ائمہ اور خطباء مسالک کے دائروں سے بالا تر ہو کر امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،مولانا عبدالسمیع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk علماء ،ائمہ اور خطباء مسالک کے دائروں سے بالا تر ہو کر امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،مولانا عبدالسمیع{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سابق امیر و سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ علماء ،ائمہ اور خطباء مسالک کے دائروں سے بالا تر ہو کر امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،علماء کرام انبیاؑ کے وارث ہیں وہ اپنی حیثیت کو پہنچانتے ہوئے کار انبیاؑ سر انجام دیں،معاشرے میں دین کے نفاذ اور قیام کے لیے عملی جدوجہد وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،معاشرے میں اسلامی تعلیمات اپنانے کا درس دیا جائے ،علماء کرام اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے علماء،آئمہ اور خطباء کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے مولانا منیر ضیاء ،تنویر خان سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسے علماء ،خطباء اور آئمہ تیار کررہی ہے جو قدیم اور عصری علوم پر دسترس رکھتے ہیں جدید چیلنجز سے نمبر د آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ علماء کرام نے ہر دور میں تاریخی کردار ادا کیا ،قرآن وسنت کی تعلیم کے لیے مساجد اور مدارس کے ذریعے عام کیا ہے ،قرآن کی تعلیم ہی اصل تعلیم ہے اس کے ذریعے سے ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں علماء کا کردار بڑا اہم ہے ہم علماء کے قدر دان ہیں اور ان کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر