حکومت وادی لیپہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت وادی لیپہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

لیپہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت وادی لیپہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،وفاق کی طرف سے لیپہ ٹنل کا اعلان خوش آئند ہے اس سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گی جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق یہاں کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی لیکن جتنے بڑے مسائل ہیں ان کو صرف حکومت ہی حل کرسکتی ہے ،وادی لیپہ کے عوام کی قربانیاں سری نگر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں متاثرین سیز فائر لائن کے مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے جماعت اسلامی حلقہ لیپہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آفتاب عالم ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی جہلم ویلی مولانا عبداﷲ،امیر جماعت اسلامی لیپہ فاروق عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے آزاد خطے میں نظام کی اصلاح کے حوالے سے جماعت اسلامی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہے جماعت اسلامی کی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں کشمیر کی مکمل آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذ تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،اس موقع پر درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،شیخ عقیل الرحمان نے ان سے حلف لیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر