مساجد اور مدارس دین کے قلعے اور دعوت کے ابلاغ کا موثر ذریعہ ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمساجد اور مدارس دین کے قلعے اور دعوت کے ابلاغ کا موثر ذریعہ ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس دین کے قلعے اور دعوت کے ابلاغ کا موثر ذریعہ ہیں ،علماء کرام مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کی اسلامی خطوط پر تربیت کا اہتمام کریں ،مساجد و مدارس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں ایسے علماء تیار کیے جائیں جو قدیم اور عصری علوم پر دسترس رکھتے ہوں ،علماء کرام امت واحدہ کے تصور کو عام کرنے کے لیے اپنا کردارادا کریں ،آزادکشمیر میں فرقہ وارانہ ماحول نہیں ہے اس ماحول کو اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،اصلاح معاشرہ میں مساجد اور مدارس کا کردار بہت اہم ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مساجد و مدارس فاؤنڈیشن کے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،چیئرمین مساجد ومدارس خالد محمود خان سمیت دیگر ممبران نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ ،عبدالوحید عباسی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ اسلامی تہذیب کو مٹانے اور مغربی تہذیب کو غالب کرنے میں مصروف ہے ان حالات میں مساجد و مدارس کی ذمہ داری دہری ہو جاتی ہے ایک تو قرآن کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے اور ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب عام کرنے کا بندوبست بھی ہونا چاہیے تا کہ اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ یہ عجیب اتفاق ہے کہ ہماری ریاست میں انگر یزی تعلیم کے لیے تو بجٹ مختص ہے لیکن قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ بھی موجود نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ ویژن 2030کے مطابق آزادکشمیر میں مساجد اور مدارس کی تعمیر و تشکیل کی جائے گی تا کہ ایسے مبلغین تیار ہوں جو معاشرے کو اسلامی بنوانے میں اہم کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر