{AF}
پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے یہ سہولت ہر گھر میں فراہم ہونی چاہیے ، رفعت عزیز{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی پوری کوشش ہے کہ خواتین کے سروں سے گھڑے اتارے جائیں ،پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے یہ سہولت ہر گھر میں فراہم ہونی چاہیے ،حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین کرتے ہیں اور کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں ،این ٹی ایس کے ذریعے سے بھرتیوں سے معیار تعلیم بلند ہو گااور میرٹ پر غریب کے بچوں کو بھی روزگار ملے گا ،دنیا میں ان ہی اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے میرٹ قائم کیا ہے ،اسلام میں حق دار ہو حق پہنچانے کی تاکید کی گئی ہے حق دار کو حق سے محروم کرنا ظلم ہے اور ظالم کا ٹھکانہ جہنم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل رولی کے گاؤں کس میں واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری،امیر ضلع زاہد الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معززین علاقہ نے ممبر اسمبلی رفعت عزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رفعت عزیز نے حلقے میں میرٹ پر کام کیے ہیں جس کی ہم تحسین کرتے ہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہاکہ ہمارے پاس جو بھی وسائل آئیں گے و ہ ہم پوری دیانتدار کے ساتھ عوام تک پہنچائیں گے سکیموں کی خود مانیٹرنگ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی بات اسمبلی کے فور اورہرسطح پرکی ہے اور کرتی رہوں گی،خواتین معاشرے کی آبادی کا نصف سے زائد ہیں خواتین اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں ۔