مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، عبدالرشید ترابی{/AF}

برمنگھم( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،نریندر مودی حالات کو تیسری ایٹمی عالم گیر جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لیے اپنا کردارادا کرے ،پیر علاؤ الدین صدیقی ؒ کی دینی اور تعلیمی خدمات کو قوم یا در کھے گی ،برطانیہ اوریورپ میں تارکین وطن سیاسی اور مذہبی وابستگی کے ساتھ باہم اتحاد و اتفاق پیدا کریں یہ وقت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے پیر علاؤ الدین صدیقی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اولیاکرام ؒنے برصغیر میں دین کے ابلاغ میں اہم کردار ادا کیا اولیاکرام ؒ نے امن ،محبت اور بھائی چارے کا ماحول اور پیغام دیا اسلام امن وسلامتی کو مذہب ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جا کر یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو یہ حق فراہم کرے گا تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے انسانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے نریندر مودی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہندوں آبادیاں بسانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کی آواز بلند کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر