{AF}
جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کی لیے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولاکوٹ،سنگولہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کی لیے جدوجہد کررہی ہے،ہمارے اسلاف نے قربانیاں اﷲ کے نظام کے قیام اور غلبے کے لیے دی تھیں،70سال بیت جانے کے باوجود بھی مشن ابھی تک پورا نہیں ہوا اس ادھورے مشن کی تکمیل کا علم لے کر جماعت اسلامی میدان عمل میں بروئے کار ہے،دجالی فتنوں کے سمند رکا واستہ ہمار ے نوجوانوں کو پڑا ہے،اس سمندر سے نکل کر اسلامی کی روشنی کی طرف آنا ہے،لوگ اپنے ذاتی مفادات ،اولاد اور وطن کے لیے آبلہ پائی اور صحران نوروی کرتے ہیں مگر جماعت اسلامی وہ خوش قسمت تحریک ہے جس کے کارکن اﷲ کی رضا اور نبی ﷺؑ کی شفاعت کے لیے میدان عمل میں ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے سنگولہ میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے سابق امیر ضلع زائد رفیق ایڈووکیٹ ،سردار نزاکت ،سردار نسیم ،عبدلقیوم افسر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودخان نے کہا کہ اپنے اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں، سیرت صحابہ اور سیرت اصلحاء کامطالعہ کریں،جو لوگ شعوری طور پرجماعت اسلامی میں آئیں گے وہ محنت کریں گے دوسرے لوگوں تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں گے،انسانیت اﷲ کے پیغام کوترس رہی ہے اور بستیاں کی بستیاں ایسی ہیں جہاں جماعت اسلامی کے کارکن کی منتظر ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے اب ان کی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ او رپاکستان نے اپنا کردار ادا کرناہے،بیس کیمپ کا کرداربہت اہم ہے،انھوں نے کہاکہ شہداء کے مشن کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انھوں نے کہاکہ آج امت کی زبوں حالی کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے امت ایک بارپھر قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے توا س امت کو پھر اﷲ تعالیٰ عروج عطاء کردے گا۔