جماعت اسلامی شہداء اوراسلاف کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹرخالدمحمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی شہداء اوراسلاف کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹرخالدمحمود{/AF}

راولاکوٹ،کھائی گلہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالدمحمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی شہداء اوراسلاف کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،ہمارے اسلاف نے قربانیاں اس لیے دی تھیں کہ یہاں اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا،انفرادی اوراجتماعی طور نظام عدل قائم ہوگا لیکن یہ خواب ابھی ادھوراہے،انسانی اپنی اولاد اپنے مفاد کے لیے آبلہ پائی کرتے ہیں صحرانودری پر مجبور ہوتے ہیں ،لیکن جماعت اسلامی کے کارکن خوش قسمت کے ہیں کہ وہ اﷲ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کے لیے اﷲ کے دین کی دعوت اﷲ کے بندوں تک پہنچاتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کھائی گلہ کے زیر اہتمام ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجادا نور،حلقہ تین کے امیر زاہد رفیق،محمد نسیم ،سردار انور خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودنے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمار اہدف ہے،جماعت اسلامی ویثرن 2030ء لے کر نکلی عوام ہمارے ساتھ دیں،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن اپنا تعلق مضبوط کریں روزانہ قرآن وحدیث کامطالعہ کریں،اﷲ کایہ پیغام اﷲ کی مخلوق تک پہنچائیں،انھوں نے کہاکہ مغرب اپنے تما م وسائل کے ساتھ امت کے نوجوان کے بے رورکرنے کے لیے مصروف عمل ہے آپ اسلامی تہذیب اپناکر مغربی کی تہذیب کا مقابلہ کریں،امت نوجوان اور خواتین مغرب اصل ہدف ہیں،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن سنت کے نظام میں مضمرہے،آج جن مسائل کا شکارہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے ،اسلام مکمل نظام حیات ہے،انھوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں سید موددی کی فکر کو لے کر چلنے کروڑوں لوگ ہیں لیکن اس کا آغاز70افراد نے کیاتھا،سید موددی رحمہ نے تمام علوم سیکھ کر خالی ذہین ہوکر قرآن کا مطالعہ کیا تو ان پر تمام رازکھل گئے اور انھوں نے ایک تحریک برپا کی جو آج وہی کام کررہی جو انبیاء نے کیا ہمارا مشن کا ابنیاء ہے جماعت اسلامی کے کارانبیاء نبھارہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر