خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہیں وہ اصلاح معاشرہ میں اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے بھرپور کردارادا کریں،ڈاکٹرخالد محمود

{AF}dr. khalidخواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہیں وہ اصلاح معاشرہ میں اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے بھرپور کردارادا کریں،ڈاکٹرخالد محمود{/AF}

راولپنڈی پ ر)جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرڈاکٹرخالد محمود نے کہاہے کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہیں وہ اصلاح معاشرہ میں اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے بھرپور کردارادا کریں،کسی بھی ملک اور معاشرے میں خواتین کاکردار بہت اہم ہوتاہے،خواتین کی اغوش میں قوم کا مستقبل پروان چڑتاہے،جس قوم کی مائیں قرآن وسنت کی تعلیم پر عمل پیرا ہوجائیں اس قوم کو عروج سے کوئی روک نہیں سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی دور وزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تربیت گاہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امور خارجہ کے انچارج عبدالغفار،قیمہ جماعت اسلامی حلقہ شمیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،خوانین اگر اپنے بچوں کی تربیت اسلامی خطوط پر کریں تو ہمار امعاشرہ بہتر ہوسکتاہے،انھوں نے کہاکہ تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ جب نبی ﷺ پر وحی نازل ہوئی تو گھر آکر کمبل اورڑ لیااور حضرت خدیجہ الکبرہ نے حوصلہ دیا اور تمام آزامائش کے میں شریک رہیں،اسی طرح دیگر صحابیات کی زندگیوں کا مطالعہ کیاجائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ صحابیات نے مشکل میں بھی دین کا دامن نہیں چھوڑااور دین پر چلنے والوں کی حوصلہ افزائی کی،انھوں نے دجالیت اور فتنوں کے اس دور میں اسلامی تحریک سے وابستہ ہونا اور اپنے دائرے کے اندررہتے ہوئے دین کی دعوت دینا بہت بڑی بات ہے اور اس پر ہمیں اﷲ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس پرفخر کرنا چاہیے،اﷲ تعالیٰ نے ہمیں اپنے دین کی دعوت کے لیے منتخب کیا ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویثرن 2030لے کر نکلی ہے اور بھرپور مہم چلارہی ہے،خوانین بھی اس میں حصہ ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر