نوجوان قوم کامستقبل ہیں،نوجوان برہان مظفروانی کو رول ماڈل بنائیں،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam نوجوان قوم کامستقبل ہیں،نوجوان برہان مظفروانی کو رول ماڈل بنائیں،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاہے کہ نوجوان قوم کامستقبل ہیں،نوجوان برہان مظفروانی کو رول ماڈل بنائیں،نواجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ ہیں،آزادی یا انقلابی کوئی بھی تحریک ہو نوجوان ہی اس کا ہراول دستہ ہوتے ہیں،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی تحریک میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں،برہان مظفروانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ،نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں،جس طرح نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے آصفہ قتل کیس کو اجاگر کیااو رآخر کار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو نوٹس لینا پڑا،ان خیالات کااظہاانھوں نے فرحان شہید ٹورمنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل نے کہاکہ ایک مقابلہ یہاں برپاہے تھا جو کھیل کی صورت میں تھا ایک مقابلہ مقبوضہ کشمیرمیں برپا ہے جو آزادی کی جنگ کی صورت میں ہے،ہم نے اپنے ان بھائیوں کی مدد کرنی ہے،ان کی آواز کو بلند کرنا ہے ان کی آواز کے ساتھ آواز ملانی ہے،نوجوان جب کسی بھی تحریک کاحصہ بنتے ہیں تو وہ تحریک منزل تک پہنچ جاتی ہے،کشمیرمیں آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے ہم نے فیصلہ کن کردارادا کرنا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر