ہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کی تعلیماات پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے،مغرب مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار پر ضربیں لگارہاہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کی تعلیماات پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے،مغرب مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار پر ضربیں لگارہاہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کی تعلیماات پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے،مغرب مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار پر ضربیں لگارہاہے،اللہ کے بندے اور بنی ﷺکے غلام متحد او رمنظم ہوکر دشمنوں کے عزائم کوناکام بنائیں،اپنے ﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،اس خطے میں مستقبل اسلامی جماعت کا ہے،نریندرمودی آگ سے کھیل رہاہے،دنیا تسلیم کرے کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہندوستان دہشت گردی کا مرتکب ہوررہاہے،ہمارے اسلاف نے جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ ابھی دھورے ہیں،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے دعوتی مہم کے دوران وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی نے خدمت تعلیم اور صحت کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں،تحریک آزادی کشمیرکومنزل سے ہمکنار کرنے کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر اپنی خدما ت پیش کرتی ہی ہے اور کررہی ہے،ا س خاک دان کے اور جماعت اسلامی کا نصب العین سب سے اعلیٰ ہے،ﷲ کے دین کی سربلندی اور نفاذ ،ﷲ کی دھرتی پر ﷲ کانظام ہی ہمار مشن ہے،انھوں نے کہاکہ ہماری دعوت انبیاء کی دعوت ہے ہماری مشن انبیاء کا مشن ہے جماعت اسلامی کے کارکن کار ابنیاء نبھارہے ہیں،اس شخص سے اور کس کی بات بہتر ہوگی جس نے ﷲ کی طرف بلایا ،انسانیت کی سب سے بڑی خدمت بھی یہی ہے کہ انسانوں کو ﷲ کے در سے آشنا کیاجائے،امت آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ ﷲ کے درسے دورہوچکی ہے،ﷲ کے سامنے جھکنے والے امریکہ کے سامنے کیسے جھک سکتے ہیں،اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں احیاء اسلام کے لیے بروئے کار ہیں، پوری شان کے ساتھ میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں،ان کومعلوم ہے کہ ان کا رب دیکھ رہاہے وہ رب کی رضاکی متمنی ہیں۔جماعت اسلامی اپنے سارے کام اور خدمات ﷲ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کے لیے کررہی ہے۔اس لیے جماعت اسلامی کا اسی پیس منظر میں دیکھاجائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر