{AF}
نریندرمودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیر اس کا پیچھا کریں گے،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاہے کہ نریندرمودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیر اس کا پیچھا کریں گے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نہیں پڑھے گا تو ا س کاحشر سابق سوویت یونین سے برا ہوگا،جماعت اسلامی مظفر شہر کو ماڈل شہر دیکھنا چاہتی ہے ،جماعت اسلامی مظفر آباد شہر کی جماعت کو ماڈل بنائے گی،جماعت اراکین جنرل کونسل جماعت کی دعوت کو لے کر ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک جائیں،جماعت اسلامی ہی قوم کا مستقبل ہے،کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کی فلاح ہمارا ہدف ہے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے مظفر شہرکے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید،ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان ،امیر ضلع پروفیسر مصطفی،سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ،امیر شہر ارشد بخاری نے جائز ہ پیش کیا اور کہاکہ وہ شہر کی جماعت اسلامی کی ماڈل جماعت اسلامی بنائیں گے،عوام کے ترجمان بنے گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل نے کہاکہ عوام کی امیدیں جماعت اسلامی پر ہیں،یہ اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لیے میدان عمل میں ہے ہمارے تمام مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔