{AF}
جنرل پرویز مشر ف نے تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جنرل پرویز مشر ف نے تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،سیز فائر لائن پر قابض ہندوستان سے باڑ لگوائی،حریت قائدین کو تقیسم کروایا،پاکستان میں کشمیریوں کی آواز بلند کرنے والے مجاہد ملت قاضی حسین احمد مرحوم سمیت دیگرقائدین کو بابند سلاسل کیا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے چھوڑ کر اوٹ آف بکس حل کے نام پر اپنا کیس عالمی سطح خراب کیا،آج وہ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف یوٹرن نہ لیتے تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،کشمیریوں نے ہندوستانی افواج کوشکست سے دوچا کردیاتھا ،ہندوستان بھاگنے کے راستے ڈھنڈرہاتھاکہ اس کو مشرف نے ایک بارپھر موقع دے دیا،ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیاہے بلکہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیاہے،کشمیریوں کی فتح کو دور لے جانے والے مشرف ہیں۔