{AF}
ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں عالمی برادری اس کانوٹس لے، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ،ڈھل قاضیاں( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں عالمی برادری اس کانوٹس لے، عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے خلاف جنگی جرائم کامقدمہ در ج کیاجائے،نبی ﷺ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہوکرہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کیاجائے تو ہمارے معاشرہ دنیا کا سب سے اچھا معاشرہ بن جائے،ایک دوسرے کی جان مال اورعزت کی اسی طرح حفاظت کی جائے جس طرح اپنی جان مال اور عزت کی حفاظت کرتے ہیں،وہ مسلمان کیسے ہوسکتاہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ ہوں،اﷲ نے اپنی مخلوق کے لیے جو نظام حیات دیا ہے اسی پرعمل کرکے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،مغربی تہذیب ہماری اسلامی تہذیب سے خوف زدہ ہے اسی لیے اہل مغرب نے اپنے سارے وسائل مغربی تہذیب کو عام غالب کرنے کی لے جھونک رکھے ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نبی ﷺ کی سیرت کاہر گوشہ ہمارے لیے نمونہ ہے،جو مشن نبی ﷺکا مشن تھا وہی ہمارامشن ہے جو دعوت ابنیاء کی ہے وہی دعوت ہماری ہے ،نبی ﷺکے رحلت کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا اب یہ ذمہ داری امت کی ہے ،اس وعوت کو دنیا تک پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے،امت جب قرآن سنت سے وابستہ تھی تو دنیا پر حکمران تھی جب اسلامی تعلیات پرعمل چھوڑا تو پستی میں چلی گئی،آج ہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،مسلمانوں کا خون پانی سے بھی سستاہے،اہل مغرب مسلمانوں پر بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑا ہے،اس کامقابلہ باہمی اتحاد اور اتفاق سے کرنا ہے پوری قوم مل کر دشمن کا مقابلہ کرے ،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر جو ظلم ہورہاہے ہوہ ہماری قومی حمایت اور غیرت کے لیے چیلنج ہے۔