تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح ُپراجاگرکریں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidتارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح ُپراجاگرکریں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح ُپراجاگرکریں،ڈاکٹر خالد محمود،عبدالرشیدترابی اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرنے تحریک کشمیر یورپ کے سنیئر نائب صدر اور صدر اسلامی سوسائٹی اٹلی محمود شریف ،سرپرست اعلیٰ تحریک کشمیراورسابق صدر یوکے اسلامک مشن طفیل شاہ کے عزاز میں مرکزجماعت میں استقبالیہ دیا،استقالیہ تقریب میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود،کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی،نائب امیر راجہ جہانگیر خان،کنونیئر حریگ کانفرنس غلام محمد صفی ،محمود الحسن چوھدری ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود ن نے کہاکہ بیرون ممالک میں تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کریں،یہ ہماری بڑی طاقت ہیں،کشمیریوں کے اندر صلاحیت موجود ہے وہ ہندوستان کو بے نقاب کررہے ہیں،برطانیہ او یورپ میں خاص کر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے ممبران پارلیمنٹ اہل دانش اور میڈیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیاجائے تاکہ بھارت کا اصل چہرا بے نقاب ہو،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیرکی آزادی کے لیے میدان عمل میں ہے،ہمارے وہ نوجوان جو روزگار کی وجہ سے دیار غیر میں موجود ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروکارلاتے ہوئے اپنے خدانوں کے ساتھ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح کے حوالے سے بھی کردارادا کریں،استقبالیہ تقریب سے کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ اور پورے یورپ میں ہمارے بھائیوں نے جان فشانی سے کام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا اجاگر کیاہے،نریندرمودی کو پورے یورپ میں بے نقاب کیاگیاہے میں نے پارلیمنٹس کے اندر کشمیرکانفرنس میں شرکت اور بات کرنے کاموقع ملا ہے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اوران کی پوری ٹیم ہمیشہ لگی رہتی ہے اسی طرح تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب اور محمود شریف اور ان کی ٹیم نے ثابت کیاہے کہ برطانیہ میں ان کے بغیر کوئی پروگرام موثر نہیں ہوسکتا،انھوں نے کہاکہ ہم سب پوری ٹیم کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ا ور امیدرکھتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو مزید عالمی سطح پر اجاگرکریں گے اور عالمی حمایت حاصل کریں گے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یورپ سے روس کے سفارت کاروں کو نکالنے کے بعد ایک نیا منظر نامہ بنا ہے اس کو بھی سامنے رکھ کر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،حالات بدلتے رہتے ہیں مشکلات اور مسائل کے بغیر آزادی کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی ،انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے بھی موقعے پیدا ہوں گے ،وقت اور حالات ثابت کریں گے کے اصل مستقبل اسلام اورا سلامی تحریکوں کاہے،اس موقع پر محمود شریف نے یورپ اوراٹلی میں کام کا جائز پیش کیا اور طفیل شاہ نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیش رفت اور آئندہ کے چیلنجز پر بات کی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر