برصغیر میں اسلام تاجروں کی وجہ سے پھیلا، تاجرخدمت میدان میں اپناکردار ادا کریں،راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamبرصغیر میں اسلام تاجروں کی وجہ سے پھیلا، تاجرخدمت میدان میں اپناکردار ادا کریں،راجہ فاضل تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ برصغیر میں اسلام تاجروں کی وجہ سے پھیلا،ایمان دار تاجر ایک دوسرے کے دلوں میں گھر کرجاتے ہیں،تاجرخدمت میدان میں اپناکردار ادا کریں،تاجر ایسوسی ایشن دھیرکوٹ شہر کو ماڈل شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے،بجلی ،پانی اور سینٹریشن کے نظام کو بہتر کیا جائے،جماعت اسلامی تاجروں کے مسائل کے حل میں تعاون کرے گی،دھیرکوٹ تاجروں کے نو منتخب صدر اور نائب صد ر کو مبارک باد پیش کی ،ان خیالات کااظہارانھوں نے دھیرکوٹ کے نو منتخب تاجر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ رفاقت اور سینئر نا ئب صدر سردار مشکور سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ابجمن تاجران کے صدر اورنائب صدر نے جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ تاجرمعاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،تجارت سنت ہے اور اس میں اﷲ نے برکت رکھی ہے ،راجہ فاضل نے جماعت اسلامی کا ویثرن پیش کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر