{AF}
نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے،ڈاکٹر خالد محمود،عبدالرشید ترابی باغ، چترہ ٹوپی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے،عوام امانت دار دیانت دارقیادت منتخب کریں تو ہمارے مسائل چند سالوں میں حل ہوسکتے ہیں،ہم بدیانت قیادت کو اسمبلی میں بھیج کر ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ قومی خزانہ نہیں لوٹے گی،عبدالرشید ترابی نے اسمبلی میں شاندار کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں،موجود ہ حکومت اور فاروق حیدر کے اچھے اقداما ت کی تحسین کرتے ہیں اور مزید اچھے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں،خبیر کے کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے مسائل کی نشاندھی کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی باغ چترہ ٹوپی میں یکجہتی کشمیرکانفرنس اور استبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ،امیر ضلع نثار شائق،امیر حلقہ آصف نقی،حاجی افراہیم ،میزبان سردار وقار ،سردار کامران،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سردار عظیم اور سردار آصف نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جما عت اسلامی ویثرن 2030لے کر نکلی ہے عوام ساتھ دیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو جب اور جہاں بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے بہترین خدمت کرکے ثابت کیاہے کہ ہماری قیادت کے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرسکتی ہے اور ان کی امانت دا ردیانت پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتاہے،عبدالرشید ترابی نے فنڈز کی جس طرح انصاف کے ساتھ تقسیم کیا ہے وہ مثال ہے باقی لوگوں کے لیے بھی کہ وہ ابھی اسی طرح قومی خزانہ قومی مسائل کے حل پر لگائیں،انھوں نے کہاکہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے عوام اپنے اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں،قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کی ترجمانی اور نگہبانی کی ہے ،اسمبلی کے فلور سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بھی ترجمانی کی ہے اورآزاد خطے کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی سی کوشش کی ہے ،یہ خطہ نظریاتی خطہ ہے اور اسلام کے لیے آزاد کروایا تھا،جو ابھی تک تشنہ ہے۔انھوں نے کہاکہ میں جب پہلے ممبر اسمبلی تھا تو اس وقت بھی جنوبی باغ کو ترجیح اول رکھاتھااور اب بھی اس علاقے کے مسائل کے حل لیے کوشش کررہاہوں اور اپنے محدود وسائل اور سیکمیوں میں اس علاقے کے لیے فنڈز رکھے ہیں،اور آئندہ بھی کوشش ہوگی کے اس علاقے کی محرومیاں دور ہوں۔