{AF}
ہندوستان دنیاکی کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں حکومت پاکستان قوم کوٹھوس لائحہ عمل دے،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد(پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان دنیاکی کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں حکومت پاکستان قوم کوٹھوس لائحہ عمل دے،حکومت پاکستان کی طرف سے اظہاریکجہتی خوش آئند ہے مگر اب وقت ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے نہتے مجاہدین کی مدد کرے،ہندوستان نہ دوطرفہ مذاکرات کے لیے تیار ہے نہ اقوام متحدہ کی مداخلت کے لیے ہے اور نہ ہی کسی ملک کی ثالثی قبول کرنے کے لیے رضامند ہے تو پھر ایک ہی راستہ ہے کہ سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے جن پر بھارت نے 8لاکھ فوج مسلط کررکھی ہے اور ان کو مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،اب محض مظاہرے نہیں ٹھوس لائحہ عمل دیا جائے ،ان خیالات نجی ٹی وی چینلز اورریڈیو سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،حکومت پاکستان دنیا کو بتائے کہ ہندوستان کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے ،ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے ،دنیا بتائے ہندوستان نے کشمیر میں8فوج کیوں رکھی ہوئی ہے اس کا کیا جواز ہے،وہ مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے اور دنیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ تشویش ہے اور ہندوستان اگر کہے تو ثالثی کی جائے ہندوستان ثالثی کے لیے تیار نہیں ہے تو جس طرح اقوام متحدہ نے دیگر ممالک پر چڑھ دوڑی ہے اسی طرح ہندوستان کے خلاف بھی متحرک ہو، انھوں نے کہاکہ بھارت اوراسرائیل دنیا کے امن سے کھیل رہے ہیں اور مل کر مسلمانوں کاقتل عام کررہے ہیں اسرائیل نے فلسطین میں قتل گری کاعمل شروع کیا ہواہے قبلہ اول کی روزبے حرمتی کرتاہے قبلہ اول کو گرانا چاہتاہے اسی طرح بھارت نے بھی مقبوضہ کشمیرکے اندر ظلم کی انتہاکردی ہے اب کون اور صبر کرے گا کتنا صبر کرے گا حکومت پاکستان جرات کا مظاہرے کرے پوری قوم ساتھ ہے پاک فوج ساتھ ہے کشمیرکی آزادی پاک فوج پر فرض اورقرض ہے ،بنگلہ دیش کا بدلہ لینے کا موقع ہے ،پوری کشمیری قوم میدان جنگ میں ہے ایک دن بھی بھارت ٹھہرنہیں سکے گا،نہتے کشمیری مقابلہ کررہے ہیں اگر ان کی مدد کی جائے ہتھیار دیے جائیں تو ہندوستان کی فوج دم دباکربھاگ جائے گی۔