کشمیر،فلسطین ،افغانستان اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایاجارہاہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidکشمیر،فلسطین ،افغانستان اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایاجارہاہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کشمیر،فلسطین ،افغانستان اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایاجارہاہے ،مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،امریکہ ،بھارت اور اسرائیل دنیا کو عالمگیر جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،امت مسلمہ کے حکمران مسلم عوام کی ترجمانی کریں دشمن کے آلہ کار نہ بنیں،بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قتل عام کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے سے امیر ضلع سجاد انور،جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیرکے صدر امجد یعقوب،امیر شہر عبدلقیوم آفسر،سیکرٹری ضلع محمد نسیم خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیری 70سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں وہ نہ تھکے ہیں نہ بکے ہیں او رنہ ہی جھکے ہیں،قابض افواج شہداء کے ڈھیر لگالگاکرتھک چکی ہے مگر کشمیری سینے تان کر کھڑے ہیں ،جس قوم کی بچیاں پتھر اٹھا کر دشمن کی فوج پر کود پڑیں اس قوم کو کون غلام رکھ سکتاہے،انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران او آئی سی کا اجلاس بلاکر واضح پالیسی تشکیل دیں اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اسلامی تحریکیں خود آگے بڑھ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں گی،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے خون پر اسی طرح خاموش رہی تو اس کا حشر بھی لیگ آف نیشن سے براہوگا،اقوام متحدہ وہ وقت آنے سے قبل اپنا قبلہ درست کرے اورجن مقاصد کے لیے یہ ادارہ قائم ہوا تھا وہ پورے کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر