اسلامی ممالک کے حکمران بھارت کا معاشی ،سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوسکتاہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسلامی ممالک کے حکمران بھارت کا معاشی ،سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوسکتاہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ،بیس بگلہ ،تھب( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران بھارت کا معاشی ،سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوسکتاہے،کشمیرا ورفلسطین کے مسائل کے حل میں مسلم ممالک کے حکمران سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،مسلم ممالک کے حکمران عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اہل مغرب کو دوٹوک کہیں کہ اگر آپ ہمارے جائز حقوق کا تحفظ بھی نہیں کرسکتے تو ہم آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے،نیٹو فورسز اگر اپنے مقاصد کے لیے مل کر جارحیت کرتی ہیں تو اسلامی ممالک کی فورسز مسلمانوں کے جائز حقوق کے لیے کیوں نہیں لڑسکتیں،طیب اردگان کی طرح مسلم قائدین جرات کا مظاہرہ کریں،قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ مختص ہونا چاہیے،اسمبلی کے اندر اور باہر قرآن وسنت کے نظام کے نافذکے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہوں گا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے دورہ تھب اور بیس بگلہ کے مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہ پاکستان کے قومی قائدین اور چیف آف آرمی اسٹاف کے بیانات خوش آئندہیں لیکن بیانات سے آگے بڑھ کر کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،بھارت کو کہٹرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے،بھارت پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے،نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے اس کامقابلہ کرنے کے لیے جنگ کی تیاری کی جائے جہاد کا ماحول پیداکیاجائے،پاکستان اور آزادکشمیرمیں بھی فضاء بنائی جائے بیس کیمپ حقیقی بیس کیمپ کاکردار ادا کرے،جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ ابھی تک اھورے ہیں،قرآن وسنت کی بالادستی کے لیے کام کرنا ہوگا،اپنے عوام کو قرآن وسنت کے ساتھ جوڑناہوگا،دینی اور عصری تعلیمی اداروں اور علماء کرام نے مل کر اﷲ کے دین کے قیام اور نسل نو کی تیاری اور ان کی تربیت کا اہمتام کرنا ہوگا،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کوقائم کریں گے اس کے بھروسے پر نکلیں گے تو اس کی مدد بھی آئے اور مسلمانوں کو فتح بھی نصب ہوگی،کشمیرکی آزادی اور اس خطے میں اسلامی نظام کا نفاذ وقت اور حالات کا تقاضاہے اور اس کے بغیرہمارے مسائل کا اور کوئی حل ہے اور نہ کوئی راستہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر