ہندوستان نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidہندوستان نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ہندوستان نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے ،حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس طلب کرکے کشمیراور فلسطین کے حوالے سے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،اپنا موقف عالمی برادری کے سامنے رکھے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو متوجہ کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلا س بلانے کا مطالبہ کرے،کشمیریوں نے 1947میں اقوام عالم کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اب پھر اگر دنیا توجہ نہیں دے گی اور اسی طرح کشمیریوں کا خون بہتا رہے گا تو کشمیری مجبور ہوکر ہتھیاراٹھائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے پوٹھی مکوولاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو کشمیر کے دونوں اطراف میں بسنے والے کشمیری منحوس سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے اس کے نتیجے میں دوایٹمی ممالک کے درمیان تصادم ہوگا اور امن عالم تباہ ہوجائے گا،امن عالم کی تباہی کی ذمہ داربھی بڑی طاقتیں ہوں گی،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے اندر مظالم کی انتہاہوچکی ہے،کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 6لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نہیں پڑھے گا تو اس کاحشر بھی سابق سوویت یونین سے برا ہوگا،جس قوم کی بیٹی پتھر اٹھا آرمی سے لڑنے مرنے کے لیے تیار ہوجائے اس قوم کوطاقت کے بل پر غلام نہیں رکھا جاسکتا،کشمیریوں نے کلہاڑیوں اورٹوپی دار بندوقوں سے یہ خطہ آزاد کروایاہے،اب تو ایٹمی طاقت ہیں،نریندرمودی ہوش کے ناخن لیں کشمیریوں کو اپنا حق فراہم کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر