{AF}
نریندرمودی یہ غلط فہمی دل سے نکال دے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرکے ان کے دلوں سے جذبہ آزادی نکال سکتاہے، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاہے کہ نریندرمودی یہ غلط فہمی دل سے نکال دے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرکے ان کے دلوں سے جذبہ آزادی نکال سکتاہے،نریندرمودی عالمی دہشت گردہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے،عالمی برادری ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے،ان خیالات کا اظہاانھوں نے اپنے دورے ضلع کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نہ پڑھا تو اس کاحشر برا ہوگا،ہندوستان نے کشمیرکو آزادنہ کیا تو خود ہندوستان کے اندر سے دو درجن ریاستیں آزاد ہوجائیں گی ،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے ،انھوں نے کہاکہ امیر جماعت نے آج کی کال دے دی ہے آج پورے کشمیراور گلگت بلتستان میں ہندوستان کی جارحیت اورریاستی دہشت گردی کے خلا ف صدائے اجتجاج بلند کریں گے،املت اسلامیہ جموں وکشمیراس موقع پر بیداری کا ثبوت دے اور بھرپور مظاہرے میں شرکت کرے۔