{AF}
حکومت پاکستان اپنی شہ رگ کشمیرکودشمن سے آزاد کروانے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ،ممبرقانون ساز اسمبلی وسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان اپنی شہ رگ کشمیرکودشمن سے آزاد کروانے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،مقبوضہ کشمیرکے حالات تقاضاکررہے ہیں کہ کسی واقع اور حادثے کے ردعمل میں پالیسی اوراقدامات کرنے کی بجائے آزادی کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لے متفقہ قومی پالیسی تشکیل دینے کااہتمام کیا جائے ،وزیر خارجہ ،کابینہ کے دیگر ممبران اور چیئرمین کشمیرکمیٹی مولانا فضل الرحمان ،کو ساتھ لے ،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مظفرآباد آنا خوش آئند ہے،اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے قانون سازاسمبلی کے اجلاس اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنی میزبانی میں قومی کانفرنس کا انعقاد کرے جس میں حکومت ریاست تمام سیاسی اور مذہبی جما عتوں،کشمیری قیادت او رقائدین حریت سے مشاورت کے بعد ایسی پالیسی بنائی جائے جو کشمیرکی آزادی کا سنگ میل ثبوت ہو،او رمشاورت کا تسلسل رہنا چاہیے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے ہم اپنے جائز موقف،سلامتی کونسل کی قراردادیں،عالمی سطح پر تائید،ہندوستان کی قیادت کے اپنے عہداوروعدے،کشمیریوں کا جذبہ مزاحمت،ہندوستان کی ریکارڈ ریاستی دہشت گردی کوکیوں عالمی سطح پر منوانے میں ناکام رہے ہیں یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے،پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں کے حوالے سے جموں ریجن میں کلنٹن کی آمد پر سکھوں پر حملہ جرمنی کے مصنف نے ثبوتوں کے ساتھ ثابت کیاکہ یہ را ،موساد اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی تھی،سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ ہندوستان کی اپنی ایجنسیوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ خود ہم نے کیااور پاکستان کے خلاف سازش کی بمبئی حملوں کے حوالے سے ہندوستان کی ایجنسیاں خود کہ رہی ہیں کہ انھوں نے خود کیا اور پاکستان کو بدنام کیا،گلبھوشن کا معاملہ سب کے سامنے ہے یہ سب ریکارڈ ریاستی سازشیں ہم کیوں ہندوستان کو کہڑے میں کھڑا نہ کرسکے،ہندوستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیرمیں جاری آزادی کی تحریک کوسرحد پار دہشت گردی کانام دیتے ہوئے دنیا کو گمراہ کرتارہاہے برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد جو ایک عالمی سطح پرماحول بنا اور داخلی تحریک کا ماحول بنا ہندوستان کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں برہان مظفروانی کو ہیرو قراردیا، داخلی تحریک کا ایک انقلاب تھا،حکومت پاکستان اس تحریک کو جارحانہ انداز سے عالمی سطح پر لے کر نکلتی تو ہندوستان کہڑے میں کھڑا ہوتا،ہمارے کوتاہیوں کی سزا کشمیری بھگت رہے ہیں،ہندوستان کو قتل عام کا لائنس دے دیاگیاہے ،انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہم تقریروں سے آگے نکل کر کام کریں،حکومت پاکستان قومی کانفرنس ،OIC،سلامتی کونسل ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جلاس طلب کروائیں اور اس مسئلے کو اٹھائے ،انسانی حقوق کے سارے اداروں کو متحرک کرے،انھوں نے کہاکہ کہ موقع ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کے حقیقی کردار کو بحال کیا جائے اور آئینی پراسیس مکمل کیا جائے کشمیریوں کو اپنا موقف عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع دیاہے،صدر ریاست ،وزیر اعظم اور مجھے خود عالمی سطح پر کانفرنسز میں جانے کا موقع ملاہے دنیا کشمیریوں کی بات سنتا چاہتی ہے،اس لیے آزاد خطے کو بااخیتار اور باوقار بنایا جائے،حکومت پاکستان کشمیریوں کی داخلی تحریک کے پروفائل کو برقراررکھتے ہوئے پیشتبانی کا حق ادا کرے،انھوں نے کہ بلاغ کے محاذ پر کام کی ضرور ت ہے،آزاد کشمیر پی ٹی وی کے ملازمین 90دنوں سے ہڑتال پر ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں اور اے جے کے پی ٹی کو فعال کیاجائے،ریڈیو کو فعال کیا جائے تاکہ ہندوستان کے غلط پروپیگنڈے کا توڑ ہوسکے اور مسئلہ اجاگر ہوسکے،انھوں نے کہاکہ متاثرین سیز فائر لائن کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،آزاد خطے کے نوجوان مشتعل ہیں ان کامطالبہ ہے کہ بڑی کال دی جائے اگر حکومت اور قیادت نے کچھ نہ کیا تو لاکھوں نوجوانون کو سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روندنے سے کون روک سکتاہے۔