حکومت پاکستان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکردی ہے سیز فائر لائن کو روندنے کے سوا ہمارے پاس کیا آپشن باقی ہے،طیب اردگان اگر فلسطین کے لیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس طلب کرسکتاہے تو ایٹمی پاکستان کشمیریوں کے لیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس کیوں طلب نہیں کرسکتا،حکومت پاکستان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں مسئلہ آٹھائے اور وہ نہیں مانتے وہ جائے سلامتی کونسل اور اس کی قراردادیں پہاڑ میں کشمیری خود آزادی لیں گے،کشمیریوں نے عالمی برادری کی اپیل پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اب پھر پوری قوم اور آزاد خطے کے عوام ہتھار اٹھائیں گے تو ایک کشمیر ہی کیا درجن ریاستیں ہندوستان سے آزاد ہوجائیں گی،نریندرمودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہاہے جنگ ہوئی تو پوری دنیا اس کی منڈی سب کو بسم ہوجائے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے جنگ لڑنی ہے اور جنگ کے بغیر ہندوبنیابات نہیں سمجھتا،پوری قوم تیار ی کرے،قومی مشاورت سے سیزفائر لائن روند ڈالیں گے اپنے بھائیوں کی مدد کرنی ہے جو ظلم کا شکا رہے جو زخمی ہیں ان کی مرہم پٹی کرنی ہے،انھوں نے پاکستان کے سیاست دانوں اور میڈیا سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اپنا کردار ادا کرے ،اس وقت ہندوستان کا میڈیا یک زبان ہوکر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا پاکستان کاقومی میڈیا مظلوم کشمیریوں کی لاشیں دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہے،قومی سیاست دان اپنے بڑے پروگرامات میں کشمیرکا نام تک نہیں لیتے ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہتے ،حکومت پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے ،قومی قائدین اپنے حصہ کے کام کریں کشمیرکے بغیر پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے،پاکستان کشمیرکے بغیر سلامت نہیں رہ سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر