{AF}
جماعت ا سلامی آج مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے مظالم اور قتل عام کے خلاف پورے آزاد کشمیراور اگلگت بلتستان میں مظاہرے کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت ا سلامی آج مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے مظالم اور قتل عام کے خلاف پورے آزاد کشمیراور اگلگت بلتستان میں مظاہرے کرے گی،پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ضلعی ہیڈکواٹرز پر مظاہرے کیے جائیں گے،املت اسلامیہ جموں وکشمیران مظاہروں میں بھرپور شرکت کرے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اجتماعات اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کے مظالم انتہاکو چھو رہے ہیں،اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے شوپیاں سمیت مقبوضہ کشمیرمیں جس طرح ہندوستان کی قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اس کی دنیامیں کوئی مثال نہیں ملتی،نریندرمودی نے مظالم میں دنیا کے سارے سامراج اور استعمار کو مات د ے دی ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ نوٹس لے،OICکا سربراہی اجلاس طلب کرکے بھارت اور اسرائیل کے خلاف حکمت علمی تشکیل دی جائے،انھوں نے اپیل کی کہ ملت اسلامیہ جموں وکشمیرمظاہروں میں بھرپو رشرکت کرے۔