دینی مدارس دین کے قلعے ہیں ان کی حفاظت اور اضافہ ہماری ذمہ داری ہے ،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam دینی مدارس دین کے قلعے ہیں ان کی حفاظت اور اضافہ ہماری ذمہ داری ہے ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین کے قلعے ہیں ان کی حفاظت اور اضافہ ہماری ذمہ داری ہے ،معاشرے کو اسلامی خطوط پر استور کرنے اور روشنی پھیلانے میں مسجد کا اہم کردار ہے ،مسجد کے رول کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 600ایسے علماء تیار کرے گی جو جدید اور قدیم علوم پر دسترس رکھتے ہوں اورجدید چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کی صلاحیت رکھتے ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا الطاف اور جمعیت طلبہ عربیہ آزادکشمیر کے منتظم راجہ محمد عاشق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان بھی موجود تھے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل اور منتظم کشمیر نے جمعیت طلبہ عربیہ اور علماء کے حوالے سے بریفنگ دی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ علماء کرام انبیاؑ کے وارث ہیں اور معاشرے سے جہالت کے خاتمے اور قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوت کا سب سے موثر ذریعہ ہیں علماء کرام کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں ہمارا معاشرہ اسلامی معاشرہ ہے اور اس سازش کے تحت لبرل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جماعت اسلامی اور علماء کرام مل کر معاشرے کو تبدیل کرنے اور اسلامی بنانے کی کوشش کریں گے ،جماعت اسلامی مسجد کو مرکز و محور بنائے گی نبی پاک ؐ نے مسجد کو ہی مرکز بنایا تھا ہماری ترجیح بھی مسجد کے رول کو بحال کرنے کی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر