{AF}
ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اﷲ کے دین کے قیام اور نفاذ کے لیے آزاد کروایا تھا ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اﷲ کے دین کے قیام اور نفاذ کے لیے آزاد کروایا تھا ،مخلوق کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے در سے آشنا کیا جائے ،ویژن 2030کے مطابق کارکن اﷲ کا پیغام ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،آزاد خطے میں مستقبل اسلامی تحریک کا ہے ،انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام ہائے زندگی فیل ہو چکے ہیں انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام مسلمانوں کے پاس ہے ،امت مسلمہ آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ خود قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو تی اور قرآن کے اس پیغام کو غیر مسلموں تک پہنچاتی ،اﷲ کا یہ پیغام اگر غیر مسلموں تک پہنچایا جائے تو سلیم الفطرت انسان اس پیغام کو ضرور قبول کریں گے ،المیہ یہ ہے کہ جس امت نے اﷲ کایہ پیغام اﷲ کے بندوں تک پہنچانا تھا وہ خود ان تعلیمات سے دور ہو گئی جس کی وجہ سے یہ عروج سے پستی میں جاگری ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جس مشن کو لے کر اٹھی ہے وہ انبیاؑ کا مشن ہے جماعت اسلامی کے کارکن کار انبیاؑ نبھا رہے ہیں ،اس خاکستان کے اوپر اس شخص کی بات سے اور کس کی بات بہتر ہو گی جس نے اﷲ کی طرف بلایا ،جماعت اسلامی کا نصب العین اعلیٰ اور ارفع نصب العین ہے آزاد خطے کی بستیاں دعوت کی پیاسی ہیں ضرورت یہ ہے کہ ان تک دعوت پہنچائی جائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہماری ترجیح ہے ۔