قابض بھارتی افواج کی بلا اشتعال سول آبادی پر گولہ بھاری بزدلانہ کاروائی ہے ،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam قابض بھارتی افواج کی بلا اشتعال سول آبادی پر گولہ بھاری بزدلانہ کاروائی ہے ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

نکیال( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی بلا اشتعال سول آبادی پر گولہ بھاری بزدلانہ کاروائی ہے ،نریندر مودی مستند دہشت گرد ہے وہ اپنی حرکت سے باز نہ آیا تو آزاد خطے کے لاکھوں افراد سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،حکومت آزادکشمیر متاثرین سیز فائر لائن کی فوری امداد کے لیے اقدامات کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے ،دریں اثناء راجہ فاضل حسین تبسم نے چوہدری بوستان کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ،متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ہر ممکن مدد کریں گے ،انہوں نے کہاکہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتا بھارتی فوج عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست سے دوچارہے نریندر مودی اس شکست کو چھپانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر