غزہ کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے خون میں نہلادیا ،اسلامی اور عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidغزہ کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے خون میں نہلادیا ،اسلامی اور عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ غزہ کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے خون میں نہلادیا ،اسلامی اور عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے ،جماعت اسلامی اس سانحے کی شدید مذمت کرتی ہے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس نہ لینا اسرائیل کو مزید قتل عام کی شہ دینے کے مترادف ہے ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرکے اسرائیل کے خلاف کاروائی کی قرارداد منظور کی جائے ،انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک اور مہذب عالمی دنیا اس قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے بلکہ آگے بڑھ کر اسرائیل کو قتل عام سے روکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر