تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ نے حقیقی کردار ادا کرنا ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ نے حقیقی کردار ادا کرنا ہے، عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان غاصب ہے اس نے کشمیر یوں کے حقوق اور زمین غصب کی ہوئی ہے ،1947ء میں نامساعد حالات میں ہمارے اقابرین سردار ابراہیم،سردار عبدالقیوم خان سمیت دیگر قائدین نے علم جہاد بلند کیا اور شہداء اور مجاہدین کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج ہم آزاد خطے میں زندگی گزار رہے ہیں ،1947ء میں آزادکشمیر کے تمام سیکٹرز پر بریگیڈئر اور کمانڈرز نے کمان سنبھالی اور دشمن کو شکست دی اور یہ خطہ آزاد کروایا ہم ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سردار عبدالقیوم خان نے آزاد خطے میں باوقار نظام حکومت اور اسلامی قانون سازی اور ادارے قائم کروانے میں اہم کردار ادا کیا ،مجھے بحیثیت ممبر اسمبلی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا رابطہ عالم اسلامی کے مختلف اجلاسوں اور کانفرنسز میں اگھٹے جانے کا موقع ملا امریکہ اور دیگر ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کے ساتھ جانے کا اتفاق ہوا تو سردار عبدالقیوم نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کی اچھی ترجمانی کی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی باغ کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ نے حقیقی کردار ادا کرنا ہے پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا وہ اﷲ کے نظام کا قیام تھا اور اسی تسلسل میں یہ خطہ بھی ہمارے اسلاف نے آزاد کروایا یہ نظریاتی خطہ ہے نوجوان نسل کو اس نظریاتی خطے کے حوالے سے اگاہ کرنا ضروری ہے ہمارے دشمن مسلمانوں کے قاتل مہاراجہ گلاب سنگھ جس نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کیا ہوا تھا نماز پر پابندی تھی مساجد تالا بند تھیں ان کو اپنا ہیرو قرار دے رہے ہیں یہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے آزاد خطے کی نظریاتی جدوجہد اور نظریاتی پس منظر سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل ہوا اور اسلام ہی کے لیے لوگوں نے قربانیاں پیش کیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں پاکستان کی قوم اور فوج نے بھرپور کردار ادا کیا اور کررہی ہے حکومتوں کی سطح پر کمزوری ہوسکتی ہے لیکن عوام اور فوج کشمیریوں کے ساتھ ہیں چند عناصر پاک فوج اور ہندوستانی فوج کو ایک قرار دے رہے ہیں جو ظلم اور دشمن کا ایجنڈا ہے اس حوالے سے بھی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ برہان وانی بھی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تعلیم چھوڑ کر میدان عمل میں آیا اور سوشل میڈیا کو آزادی کی تحریک اور جہاد کے ساتھ نوجوانوں کو وابستہ کرنے کے لیے استعمال کیا پاکستان اور آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوان برہان وانی سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا کو مثبت انداز سے استعمال کریں اس میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مظالم بے نقاب کریں اور دنیا کو آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام اہل دانش اور عمائدین مل کر نسل نو کی تیاری اور آبیاری کا اہتمام کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر