{AF}
منظم اور متحد قوم کی تشکیل کے لیے یکساں نظام تعلیم اختیار کرنا ہو گا ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،ماہلدرہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ منظم اور متحد قوم کی تشکیل کے لیے یکساں نظام تعلیم اختیار کرنا ہو گا ،اساتذہ کی تقرری پر میرٹ پر کمپرمائز کرنا قوم کو تباہی کی دعوت دینے کے مترادف ہے ،حکومت تعلیمی اداروں میں مسئلہ کشمیر سے نسل نو کو آگاہ کرنے کے لیے سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کرے ،این ٹی ایس موجودہ حکومت نے اختیار کر کے میرٹ کی بنیاد رکھ دی ہے اس سے بہتری کی توقع کی جارہی ہے ،ہندوستان گذشتہ 70سال سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نوجوان نسل کو تعلیم کے ذریعے یہ باور کروانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے قابل صد مبارکباد کے مستحق ہیں مقبوضہ کشمیر کے اساتذہ اور والدین جو بچوں کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ماہلدرہ میں سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت چیئرمین احتساب بیوروو سابق جسٹس راجہ اسلم نے کی ،اس موقع پر پرنسل ادارہ حافظ آزاد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 1990ء سے آزادکشمیر کا نظام تعلیم زوال پذیر ہوا سیاسی مداخلت اور میرٹ پامال کر کے نا اہل لوگوں کو ٹیچر بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم شدید بحران کا شکار ہوا اور تعلیم کے اندر ایک خلامحسوس ہوئی اس خلا کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے پر کر کے نسل نو کے مستقبل کو محفوظ کیا ،سول سوسائٹی کی سطح پر پرائیویٹ تعلیمی ادروں کو تسلیم کیا جا چکا ہے حکومت بھی اس کو تسلیم کرے ان اداروں کو سہولیات فراہم کرے ،انہوں نے کہاکہ میرٹ پر با صلاحیت نوجوانوں کو بھرتی ہونا نظام تعلیم کو بہتر کیا جاسکتا ہے حکومت نے اس طرف اقدام کیا ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کی تحریک عروج پر ہے نوجوان اس تحریک کا ہر اول دستہ ہیں بیس کیمپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر مسئلہ کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردارادا کریں انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار امت کے نوجوانوں کو بے مقصدیت کی طرف لے جارہی ہے تا کہ وہ اسلامی افکار قرآن وسنت سے لاتعلق ہو جائیں ہمارا خاندانی نظام تباہ کردیا جائے بے مقصدیت کی پرستش کرنے والے نوجوان کوئی بڑا کارنامہ سرا نجام نہیں دے سکتے دشمن ان کو تر نوالا سمجھتا ہے ،اساتذہ،والدین اور سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر سطح پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں نوجوانوں کو قرآن وسنت کی تعلیمات اپنانے کی تعلیم دے ،انہوں نے کہاکہ اسلامی فلاحی ماڈل ریاست اور معاشرے کے قیام کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی اور ایسا معاشرہ جو عدل و انصاف پر مبنی ہو یہ معاشرہ اور یہ ریاست مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے بھی باعث رغبت ہو گی ۔