دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو فوکس کیا ،ڈاکٹر خالدمحمود خان

{AF}dr. khalidدنیا میں جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو فوکس کیا ،ڈاکٹر خالدمحمود خان{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہا ہے کہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو فوکس کیا ،پاکستان ہماری محبتوں کا مرکز ہے راولپنڈی ،اسلام آباد میں مقیم کشمیری آزادکشمیر کے اندر تعلیم کے میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے 385سے زائد سکولز قائم کیے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ،ہمارے سکولز کے بچے بورڈ میں پوزشیں حاصل کررہے ہیں ،تعلیم میں انقلابی اقدامات کیے جائیں تا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت کا بھی اہتمام ہو سکے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ایکسل سائنس سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اعظم کیانی،قمر پرویز،خالدعمران خالد،غلام مجتبیٰ عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں بڑی تعداد کشمیریوں کی آباد ہے وہ یہاں تعلیم کے میدا ن میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادکشمیر کے اندر فروغ تعلیم میں اپنا کردارادا کریں ،امت مسلمہ کی ترقی اور عروج کی بڑی وجہ حصول تعلیم تھا جب دنیا تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی تو اسلام نے تعلیم و تربیت اور تہذیب سے دنیا کو روشناس کروایا ،علم کے زیور سے آراستہ ہو کر ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اسلام میں تعلیم پر زور دیا گیا ہے نسل نوکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور ان کی تربیت کا اہتمام کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،قرآن اور حدیث کا مطالعہ کیا جائے نبی پاک ؐ کی سیرت اور صلحاء امت کی سیرت کا مطالعہ کیا جائے تا کہ دین پر چلنے میں آسانی ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر